امارات کے صحراؤں میں پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ ٹاکرے
پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں ٹاکرے کا میدان آج شارجہ میں سجے گا،،، پشاور زلمے کا مقابلہ ہو گا کراچی کنگز سے،،، اس وقت پشاور زلمے کی ٹیم اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے،،، اور دو میچ جیت کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،،، کراچی کی ٹیم نے چار میچز کھیلے لیکن بدقسمتی سے صرف ایک ہی میچ میں فتح حاصل کی،،،
کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت آخری نمبر پر موجود ہے،،، پشاور زلمے گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست کھا گئی تھی،،، تاہم کراچی کنگز نے دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیڈ کے خلاف اپنا واحد میچ ڈی ایل میتھڈ کے تحت جیتا۔۔پشاور زلمے کے کپتان سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ آج کا میچ کسی صورت نہیں ہاریں گے،،، ادھر تجربہ کار کپتان سنگارا بھی میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔۔۔