سرچ آپریشن: ساٹھ سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار
بنوں کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میں تین اشتہاری ملزمان سمیت تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری جانب نوشہرہ کے علاقےاذاخیل کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں تیس سے زائد افغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔
گرفتار افراد میں چار ازبک بھی شامل ہیں۔ گرفتارافراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔