پنجاب فورڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوڈ انسپکٹرزکو گرفتار
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلی فوڈ انسپکٹرز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،،، عدنان احمد اور اس کے ساتھی خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے تھے،،، اور چھاپوں مار کر لوگوں سے پیسے وصول کر رہے تھے،،، ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے گروپ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،،، تاہم پانچ میں سے تین ملزمان فرار ہوگئے،،، ملزمان کو پولیس کے حوالے کر کے تھانہ گوالمنڈی میں جعلی سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،،، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین کا کہنا ہے محکمہ اندر اور باہر کڑی نگرانی کرتا ہے،، اتھارٹی کا نام بدنام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔