پنجاب حکومت نے صوبے میں امن دشمنوں کے خلاف رینجرز کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کر لئے گئے،، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے رینجرزکی مددلینے کا فیصلہ کرلیا گیا، دہشت گردوں اورسہولت کاروں کےخلاف بے رحمانہ آپریشن ہوگا، صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، پنجاب کے سرحدی اضلاع کی کڑی نگرانی کی جائے گی، جبکہ افغان مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے سخت اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے،،، ایپکس کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تفریق کارروائی ہو گی، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو پناہ دینے والوں کونہیں چھوڑاجائےگا، اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام انیٹلی جنس اداروں کے درمیان تعاون مزید بہتر بنایا جائے گا۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز ہر جگہ کارروائی ہوگی۔ جبکہ تمام چھوٹے بڑے کارندوں کو گرفتار کیا جائے گا، اجلاس میں دہشت گردی، عسکریت پسندی،ا نتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی پیک اور غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔۔ اجلاس میں افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے پر اظہار تشویش کیا گیا۔۔۔ شرکا کو لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری اوردہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،،، اپیکس کمیٹی لاہور حملے میں دہشتگرد کو دہشتگرد کے سہولت کار اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا