ججز کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے ججز کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس کے قیام کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے, جس کے سربراہ نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر سید کلیم امام ہونگے۔جبکہ کمیٹی کے رکن آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین اور ڈی جی نیکٹا عمر شیخ ہونگے, کمیٹی فورس کے قیام کے لیے کمانڈنٹ ایف سی سے بھی مشاورت کرے گی, کمیٹی پندرہ روز میں اپنی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی, کمیٹی نئی فورس کے بجٹ اور دیگر امور کا بھی جائزہ لے گی۔ اور رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی