سانحہ سیہون شریف سندھ کے دل پر حملہ ہے, چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال نواب شاہ میں سیہون شریف دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔۔ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ سیہون شریف کی شدید مذمت کرتے ہیں, دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا, بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔ قوم ایسے واقعات کے بعد جذبات میں آنے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے, سیہون شریف سانحے میں امدادی سرگرمیوں میں عوام کی بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں, چیئرمین پیپلز پارٹی مزید بولے کہ سانحہ سیہون شریف پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے, نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرنے کی ضرورت ہے۔۔ ہم پھر بھی وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں