وزارت داخلہ کالعدم تنظیموں کی وکالت کررہی ہے,اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی صورتحال میں صرف داخلہ نہیں خارجہ پالیسی کا بھی مسئلہ ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی بالکل ناکام رہی ہے۔ پڑوسی ملکوں کے پاکستان سے تحفظات کیوجہ جاننے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف اورسابق آرمی چیف راحیل شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد نہ ہونیکا ذکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بات نہیں کی جا رہی۔ دنیا ہمیں نیوکلیئر پاور ہونے کی وجہ سے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ لوگوں میں خوف وہراس پیدا کیا جارہا ہے۔ حکومت پابندی والی تنظیموں سے مذاکرات کررہی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کےٹھکانے ہیں جنہیں ختم کرنے کیلئے رینجرز آپریشن پربات نہیں ہوتی۔ وزارت داخلہ کالعدم تنظیموں کی وکالت کررہی ہے