عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے حملوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا
عراقی شہرموصل داعش کا آخری اوراہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے،جہاں سے داعش کو نکال باہرکرنے کے لیےگزشتہ برس سے آپریشن جاری ہے،شدت پسندوں کامکمل خاتمہ کرنےکے لیے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ٹی وی خطاب میں فیصلہ کن کارروائی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ موصل کے مغربی حصے کو آزاد کرانے کے لیے کارروائیاں کی جائیں گے، وزیراعظم کے اعلان کے بعد سرکاری فورسز نےبھی ایکشن میں تیزی لاتےہوئے پیش قدمی شروع کی اورشدت پسندوں کے بیشتر ٹھکانوں پر حملہ کیا، حکام کے مطابق عراقی فوجیوں نے مغربی موصل کا تقریباً مکمل گھیراؤ کرلیا ہے، جبکہ اتحادی افواج کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے