لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا
لاہور کےنواحی علاقہ شاہدرہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی..موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو ایک دکان پر واردات کی نیت سے آئے تو وہاں موجود افراد نے دیگر تاجر ساتھیوں کی مدد سے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا..اور خوب درگت بنائی..موبائل فوٹیج میں ڈاکو کو بےہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے..ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر بھی پولیس لکھوا رکھا تھا، اہل علاقہ نے دل کی بھڑاس نکالنے کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا..جس کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر کے تفتیش کی جا رہی ہے..پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش بھی جاری ہے