ایران کے خلاف کسی بھی وقت قدم اٹھا سکتے ہیں:نیتن یاہو
میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو دنیا کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کرسکتا ہے۔اسرائیل یہ برداشت نہیں کرے گا کہ ایرانی حکومت کی دہشت گردانہ پالیسیوں کا اثرایران پرپڑے۔ایران مشرقی وسطیٰ میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کومضحکہ خیز قراردیا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریرردعمل دینا ضروری نہیں سمجھتا۔ جواد ظریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سیکیورٹی کانفرنس کوایران کے خلاف استعمال کررہاہے