ایف بی آئی زیادہ وقت روس اورامریکی صدرکے تعلقات کوثابت کرنے کی کوشش میں ضائع کرتی رہی: صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدرٹرمپ نے فلوریڈا ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کوروکنے میں ناکامی پرایف بی آئی کوآڑے ہاتھوں لیا۔ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ معلومات کے باوجود ایف بی آئی سکول میں فائرنگ کے واقعے کوروکنے میں ناکام رہی۔میرے لیے یہ بات قابل قبول نہیں۔انھوں نے کہا کہ ایف بی آئی زیادہ وقت روس اورمیری انتخابی مہم میں تعلق کوثابت کرنے کی کوشش میں ضائع کرتی رہی۔امریکی صدرنے کہا کہ ایف بی آئی اپنے کام کی طرف توجہ دیتے ہوئے امریکا کوقابل فخرملک بنائے۔خیال رہے کہ ایف بی آئی نے فلوریڈا ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کی معلومات ہونے کے باوجود اسے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔