بھارت نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو28 رنز سے ہرادیا
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی، شیکھر دھاون کے بہتر، پانڈے کے انتیس اور ویرات کوہلی کے چھبیس رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر دو سو تین رنز سکور کیے،،ڈیلا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہینڈرکس نے ستر رنزاور بہاردین نے انتالیس رنز کی اننگز کھیلیں لیکن پوری ٹیم بھونیشور کمار کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکی، میزبان ٹیم نو وکٹ پر ایک سو پچھہتر رنز بنا سکی اور اٹھائیس رنز سے میچ ہارگئی، مین آف دی میچ کا اعزاز بھونیشور کمارکو دیا گیا جنہوں نے چوبیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں