ونٹر اولمپکس میں ناروے نے جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ناروے نے جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ناروے نو سونے، نو چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت کر پہلے نمبر پر آگیا ۔ جرمنی سونے کے نو چاندی کے پانچ اور کانسی کے چار تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ ہالینڈ سونے کے چھ ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے دو تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔میڈلز ٹیبل پرکینیڈا چوتھے اور امریکا پانچویں نمبر پرموجود ہے۔ دوسری جانب کھیلوں میں شریک روسی نیوٹرل ٹیم کے ایک کھلاڑی کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ۔انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق روسی کھلاڑیوں نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے بی سیمپل آنے تک کسی کا نام نہیں بتا سکتے ہیں۔