اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو 22 فروری کو طلب کرلیا۔
شریف فیملی کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ نیب پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیا کو بائیس فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے ہدایت کی ہے کہ واجد ضیاء بائیس فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت میں ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند بندکرنے کے لیے اصل ریکارڈ ضروری ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واجد ضیا پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں احتساب عدالت میں آئیں گے۔