لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نےعدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ نے ذاتی تحفظ کے لیے شہریوں کو جاری کئے گئے آٹومیٹک ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں۔ شہریوں کو سیمی آٹومیٹک یا مینول اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اسلحہ ہولڈرز کو سنے بغیر لائسنس منسوخ کر دیئے۔ درخواستگزار نے عدلت سے استدعا کی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ منسوخی کا نوٹیفیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کے لائسنس منسوخی کے نوٹیفیکشن کو معطل کردیا۔ عدالت عالیہ نےوفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے جواب طلب کر لیا۔