ملک بھرمیں خشک سردی کی لہرجاری ہے۔
ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا،بیشتر مقامات پر خشک سردی کا راج ہے، سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ جبکہ استورمیں منفی چار، دیر میں منفی تین اور ہنزہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے میدانی حصوں میں بھی موسم نے کروٹ لے لی ہے،،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں درجہ حرارت چھبیس،آسلام آباد میں تئیس،پشاور پچیس،کوئٹہ اکیس اور کراچی میں تینتس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔