ریحام خان کا فیاض الحسن چوہان کو جواب
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایک تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے پیغام کا حوالہ دیا۔ تحریک انصاف کے پیغام میں درج تھا کہ طلاق دونوں کو ہوئی فرق یہ ہے کہ جمائما نے بر ا وقت آنے پر ملک سے باہر بیٹھ کر عمران خان کی عزت بچائی جبکہ ریحام خان نے عمران خان کے اچھے دن آنے سے روکنے کے لیے اس کی عزت تباہ کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اچھے کردار کی عورتیں اپنے طلاق کے سرٹیفکیٹ کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال نہیں کرتی!۔اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تمہاری وجہ سے میں نے شادی کی تھی ،کتاب پڑھ لینا ۔واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے جس پر کام جاری ہے اور اس کتاب میں ان سے عمران خان کی شادی اور طلاق کا بھی ذکر ہو گا۔