بینظیر بھٹو نےجمہوریت کیلئے جو جد وجہد کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ بلاول بھٹو
برطانوی اخبار نے تحریر شائع کی، بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر ایک مکمل انسان تھیں، انھوں نے ہم پچوں کی بہترین پرورش کی اور ساتھ ملک بھی سنبھالا، بینظیر بھٹونےجمہوریت کیلئے جو جد وجہد کی اس کی مثال نہیں ملتی، بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ماں نے جنرل ضیاء جیسے آمر کے سخت دور میں اپنی پہچان بنائی، نانا کی وفات کے بعد پارٹی کو سنبھالا، بینظیر نے ہمیشہ اچھی امید کے ساتھ سیاست کی اور پاکستان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہمارے خاندان نے ہمیشہ پاکستان کا سب سے پہلے سوچا، کبھی بھی اپنی ماں کے منہ سے کوئی شکایت یا کسی کی برائی نہیں سنی، پاکستان اور دنیا بے نظیر کو کبھی بھلا نہیں پائے گا