ایم کیوایم پاکستان نے سینیٹ الیکشن کے لیے نوامیدواروں کے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سینیٹ الیکشن کے لیے جمع کرائے گئے نوامیدواروں کے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے۔پارٹی ٹکٹ واپس لیے گئے ناموں میں کامران ٹیسوری، کشورزہرہ، فرحان چشتی،احمد چنائے،حسن فیروز ،علی رضا عابدی، منگلا شرما،نگہت شکیل اورامین الحق شامل ہیں۔باقی رہ جانے والے امیدواروں میں فروغ نسیم،عامرچشتی،نسرین جلیل،عبدالقادرخان زادہ اور سنجے پیروانی کے نام شامل ہیں۔ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے پارٹی ٹکٹ کی واپسی کے لیے ریٹرننگ افسرکوخط لکھ دیا