ایم کیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادیں
ایم کیو ایم نے مرکزی رابطہ کمیٹی اور مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔ مرکزی ایگزیکٹیو کونسل اڑتیس ممبران پر مشتمل ہے۔ دستاویزات کے مطابق فاروق ستار نے انٹرا پارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے َ۔فاروق ستار متفقہ طور پر پارٹی کنوینیئر منتخب ہوئے۔ انہوں نے پارٹی انتخابات میں نوہزار چارسو تئیس ووٹ لیے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری نے آٹھ ہزارپانچ سو پینتالیس ووٹ لیے۔ عبدل وسیم نے آٹھ ہزارپانچ سو چھبیس ووٹ لیے۔ ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نو ہزار چھ سو تیرہ ووٹ پول ہوئے۔