ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ولیمے کی تقریب چند روز تک بنی گالہ میں ہوگی
عمران خان کے شادی کے اعلان کے بعد ولیمے کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا موقف سامنے آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عمران خان کے ولیمے کی تقریب چند روز تک بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ عمران خان کی جانب سے ولیمے کا اہتمام سنت نبوی صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سادگی اور وقار سے آراستہ اس تقریب میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے عمران خان کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی۔ لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے