خان صاحب ہمیشہ اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں، اللہ کرے کہ عمران خان کی یہ شادی کامیاب رہے, طلال چوہدری
عمران خان کی تیسری شادی پر جہاں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام آ رہے ہیں ، وہیں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی عمارن خان کو مبارکباد دی ، طلال چودھری نے عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب ہمیشہ اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں،، اللہ کرے کہ عمران خان کی یہ شادی کامیاب رہے،، انھوں نے کہا کہ شادی میں چھپانے والی کیا چیز ہے، سمجھنے والی بات یہ ہے کہ کس عمر میں کونسا کام کرنا چاہئے،، کسی کی قسمت میں تیسری بار وزارت عظمیٰ اور کسی کی قسمت میں تیسری بار شیروانی ہے،، عمران خان کی قسمت میں وزارت عظمیٰ نہیں، نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے