اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کیخلاف نیب کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب کی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عدالت کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت برقرار رہے گی۔ عدالت نے چودہ دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت دی تھی۔ نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی