حکومتی نمائندوں اور سرکاری افسران کو عدالتوں میں بے عزت کیا جاتا ہے،تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہناہوگا, وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ، حکومتی نمائندوں اور سرکاری افسران کو عدالتوں میں بے عزت کیا جاتا ہے، عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو کبھی مافیا اورکبھی ڈاکوکہاجاتاہے،ہم سب نے آئین کے دفاع کا حلف لیا ہے،اداروں کے درمیان کشمکش کا نقصان ہمیشہ ملک کو ہوا، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہناہوگا،، وزیر اعظم نے کہا کیاایوان کوقانون سازی کاحق نہیں ہے ؟، دیگرریاستی اداروں کی طرح پارلیمنٹ کااحترام بھی لازم ہے، سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آج ان کی ہے تو کل کسی اورکی حکومت ہوگی، ماضی میں ہونے والے عدالتوں کے فیصلوں پر ایوان میں بات ہونی چاہیے، کسی ادارے یاعدالت پر تنقید نہیں کی بلکہ حقائق سامنے رکھے ہیں، اگر ایوان میں اس معاملے پر بحث نہیں ہوگی تو حل نہیں نکلے گا