سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ ہتھکنڈوں کانوٹس لیں:وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہاہے کہ وہ بھارتی حکومت کے خطے میں کشیدگی کوہوا دینے کے لئے اس کے حالیہ غیرذمہ دارانہ ہتھکنڈوں کانوٹس لیں۔وزیرخارجہ نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاکہ سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں انہوں نے بھارت میں انتخابات سے قبل مودی حکومت کے منفی ہتھکنڈوں پرتحفظات کااظہار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپناکرداراداکریں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت کے بے بنیادالزامات کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے کامظاہرہ کیاہے۔