لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوگی
لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی۔ خواجہ برادران کی جانب سے درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں خواجہ برادران کا کہنا ہے کہ کہ نیب تفتیش میں مکمل تعاون کیا، تمام ریکارڈ فراہم کیا۔