بھارت نے عجلت میں آ کرکچھ کیا تو بھرپور ردعمل دیں گے: وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے تاہم وہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنےمیں کامیاب نہیں ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے ذمےدار بھارت سے ہی تھے لیکن پھر بھی پاکستان پر الزام تراشی کی جارہی ہے، بھارت یہ سب سیاسی مقاصد اور الیکشن کے لیے کررہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے عجلت میں آ کر کچھ کیا تو ہم بھی بھرپور ردعمل دیں گے۔