وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پرآج بیان جاری کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بیان جاری کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے اور بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے جب کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔