سعودی عرب پاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے کےلئے کام کرے گا
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دہلی پہنچنے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے کام کرے گا۔ بی بی سی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کا مقصد دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنا اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے آگے بڑھنے کی راہ تلاش کرنا ہے۔