وزیراعظم کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن عوامی ریلیف کیلئے بڑا قدام ہے۔ فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن عوامی ریلیف کیلئے بڑا قدام ہے،قومی معیشت کواربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے،ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔بلوچستان میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پیش رفت کو بھی تیز رفتار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے۔ قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے۔ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے۔وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔