امریکا کے لیے جاسوسی پر ایران میں 10 افراد کو قید و جرمانہ
ایران نے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم دس افراد کو قید کا حکم سنا یاہے۔ ان میں ایک ایسا ایرانی شہری بھی شامل ہے جس کے پاس برطانیہ اور امریکہ کی شہریت ہے۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمعیلی نے میڈیا کو بتایا کہ ان افراد کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان کے بقول دو افراد کو دس دس سال قیدکاحکم سنا یاگیاہے۔ اور ان سے وہ رقم بھی واپس طلب کی گئی ہے، جو انہیں امریکی حکومت نے جاسوسی کےلئے دی تھی۔اسمعیلی نے مزید بتایا کہ اسی طرح دو افراد کو بالترتیب آٹھ آٹھ سال کی قیدبھگتنی ہوگی۔ ان تمام افراد کو 2018ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔