اسپیس ایکس کا 4سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان
12 سال کے وقفہ کے بعد امریکی ایرو اسپیس مینوفیکچرکمپنی ’اسپیس ایکس‘ نے 2022 میں 4 سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس پر 100 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔غیر ملکی خبر رساادارے کے مطابق امریکی کمپنی اسپیس ایڈونچرزکے چیئرمین نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اسپیس اسٹیشن سے اوپر مدار میں سیاحوں کو بھیجنے کے لئے 62 ملین ڈالر کا فیلکن راکٹ لانچ کیا جائے گا۔جس میں سیاحوں کے لئے ایک نیا ڈریگن کیپسول تیارکیا جائے گا جس پر مجموعی طورپر 100ملین ڈالرکے اخراجات آئیں گے اور اسی حساب سے ہی ٹکٹ کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔