حکومت کیماڑی واقعے پر سنجیدہ نہیں۔میئر کراچی
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے کیماڑی واقعے پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سرکاری سطح پر اس واقعے کی اطلاع نہیں ملی تھی، ٹی وی کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔میئر کراچی وسیم اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق سندھ حکومت سے پوچھیں۔