ہوا کے ذریعے سویا بین کے ذرات پھیلنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ ڈاکٹر اقبال چوہدری
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ہواکے ذریعے سویابین کے ذرات پھیلنے سے الرجی ہوئی اور دمہ کے مریضوں پر زیادہ اثر ہوا، جس سے ہلاکتیں ہوئیں،رپورٹ کمشنر کراچی کوبھجوادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سویا بین کے ذرات ہوا کے رخ پر جاتےہیں ، ہوا کے ذریعےسویا بین کے ذرات پھیلنے سے الرجی ہوئی اور دمہ کے مریضوں پر زیادہ اثرہوا، جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن سلفائیڈگیس کی رپورٹ درست نہیں ، سویابین کے ذرات الرجک ہوتے ہیں ، جو ڈسٹ الرجی کا باعث بنتے ہیں، رپورٹ کمشنر کراچی کوبھجوادی گئی ہے ، جس میں ان لوڈنگ فوری رکوانے کی تجویز دی ہے۔