مدیحہ قتل کیس کا ملزم گرفتار، قاتل چچا زاد بھائی نکلا
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی مدیحہ کے کیس میں ملزم الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او شاہد احمد خان نے بتایا کہ 9 سالہ مدیحہ کو قتل کرنے والا ملزم اس کا چچا زاد بھائی نکلا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر الیاس ولد رحمان گل کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے واردات میں استعمال ہونی والی پستول بھی برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم الیاس نے مدیحہ سے زیادتی اور قتل کا اقبال جرم کرلیا ہے اور اسے مزید تفتیش کےلئے کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔