کراچی کے قلب صدر کی مختلف اہم سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع
کراچی کے قلب صدر کی مختلف اہم سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہے جسے ختم کرنے کا عمل تاحال کسی محکمہ نے شروع نہیں کیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔صدر کی مختلف سڑکوں شارع لیاقت، پارکنگ پلازہ، ایمپریس مارکیٹ، اور بوہری بازار تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔شہریوں کے مطابق صدر کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی گزشتہ کئی روز سے کھڑا ہے لیکن نکاسی کرنے والا کوئی نہیں۔شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی گٹر بند ہونے کی وجہ سے ہے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹرکھلوائے بھی ہیں، صدر کے علاقے میں سیوریج کے جمع شدہ پانی سے بدبو ہوگئی ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے دکانداروں سمیت عام گزرنے والے شہری خوفزدہ ہیں جب کہ صدر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔