واہگہ بارڈر دھماکا کیس میں 3 مجرموں کو5،5 بار سزائے موت کا حکم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کیس میں 3 مجرموں کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم سنا یا ہے۔بدھ 19 فروری کو خصوصی عدالت نے مجرموں کو 300 برس قید سمیت 1،1 کروڑ روپے جرمانےکا حکم بھی سنایا۔کیس میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبندکئے گئے۔لاہور واہگہ بارڈر پر 2014 میں دھماکے کے باعث 55 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔