صحافی عزیز میمن کے قتل کی مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان صحافی عزیز میمن کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے اور اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے. یہ ایوان ملک بھر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے. یہ ایوان قراردیتاہے کہ نمائندگان صحافت کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے پر امن ماحول فراہم کیا جائے .یہ ایوان سمجھتا ہے کہ صحافت ایک مقدس مشن ہے اورذرائع ابلاغ معاشرہ کا آئینہ ہیں اس لئے عوام تک حقائق پہنچانے والوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے