افغان طالبان نے افغان انتخابی کے نتائج مسترد کردیئے۔
افغان طالبان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج امن عمل کے خلاف ہیں۔طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے جاری بیان میں کہاکہ متنازع افغان صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ اسے کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ لہذا اشرف گنی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے نتائج قابل قبول نہیں ہیں۔