ملک میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا:ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا سیمینار سے خطاب :صحت کے شعبے میں مسائل کا ادراک ہے فارما سیوٹیکل شعبے میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے.معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وائرس سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکرونا وائرس سے بچأو کیلئے ایمر جینسی کور گروپ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔