اقوام متحدہ کا شام کے شمال مغربی علاقے میں فوری جنگ بندی پر زور
اقوام متحدہ نےشام کےجنگ سے متاثرہ شمال مغربی علاقے میں فوری جنگ بندی پر زوردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarric نےایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی انسانی قوانین کی ہر صورت پاسداری کی جانی چاہیے جبکہ اقوام متحدہ کے تعاون سے مسئلے کا جامع سیاسی حل ہی خطے میں استحکام کا واحد راستہ ہوگا۔