جارجیا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان, وجہ بھی بتادی

جارجیا کے وزیراعظم Giorgi Gakhria نے جمعرات کو مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے اس اقدام سے حزب اختلاف کو خوشی منانے کا موقع ملا ہے جس نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس لئے مستعفی ہو رہے ہیں کیونکہ ان کا حزب اختلاف کے ممتاز رہنما Nika Melia کی قید کے بارے میں خود اپنی ٹیم سے اتفاق نہیں ہے۔سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں بے چینی کم کرنے میں مدد ملے گی۔