امریکا: برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا اور طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں برفانی طوفان کے باعث کئی انچ برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے۔