زندگی کی تلاش کا سفر: ناسا کا مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا

امریکی خلائی ادارے (ناسا) کا پرسیورینس مشن بلآخر کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا ہے۔ مشن 239 ملین میل کا سفر طے کرکے منزل پر پہنچا ہے، ناسا کے اس پرسیورینس نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا۔ مشن نے پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کیا، اس کا پچھلا حصہ علیحدہ ہوا اور اسکائی کرین نے نائلون کی کیبلز سے جڑے پریزروینس کو سطح پر اتارا، مشن کو مریخ کی سطح پر اترنے سے پہلے 7 منٹ تک ایک مشکل مرحلہ درپیش تھا اور لینڈنگ کا سگنل ناساکو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔