کراچی: رواں سال پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ
کراچی: سائٹ ایریا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رواں سال پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کارلفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار کو سائٹ ایریا کے علاقے میٹرول نزد خٹک چوک کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں اسے 4 گولیاں لگیں۔