وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا آزاد کشمیر میں کرونا کی موجودہ صورتحال اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بتایا کہ کرونا کی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی ، صوبائی اور علاقائی حکومتوں کی باہم مربوط پالیسوں کی بدولت آزاد کشمیر بھی دوسرے علاقوں کی طرح بہت حد تک کرونا وباء کی تباہی سے محفوظ رہا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیری بھائیوں کے مسائل کے لیے تعاون جاری رہے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے گی۔