خون میں گلوکوز کی کمی کن خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے
خون میں شوگر لیول بڑھ جانے کو تو خطرناک سمجھا ہی جاتا ہے لیکن اگر گلوکوز کی کمی ہو جائے تو یہ بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ویب سائٹ بولڈ سکائی کے مطابق 16 عام اور خطرناک بیماریاں خون میں گلوکوز کی سطح کم ہونے کے سبب لاحق ہوتی ہیں۔ خون میں گلوکوز کی کمی انسانی جسم کو شدید متاثر کرتی ہے اور اس کا اثر ہرشخص کے لیے مختلف ہوتا ہے۔ خون میں گلوکوز کی کمی کی کیفیت کو "ہائپو گلیسیمیا" کہا جاتا ہے۔