ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد تحریک انصاف کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے
لاہور :- پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد تحریک انصاف کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے سینٹ انتخاب میں بھی تحریک انصاف کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات کیلئے عدالت میں ریفرنس اپنے ارکان کیخلاف عدم اعتماد ہے۔ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے۔تحریک انصاف کے ممبران کو نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے، اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے پاس آ رہے ہیں۔ حکومت کو ہر میدان سے شکست ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے، دھاندلی اور کسی کو چور دروازے سے اکثریت دلوانے کی اجازت نہیں دے گی