اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافے میں منظوری دے دی
وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ماہ رمضان تک چینی،آٹا،چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہی سی سی اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے 2 اہم سمریاں امنظور کرلی گئیں۔ آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بجلی کے بلز پر10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں احساس پروگرام کیلئے کمیونیکیشن سپورٹ کی منظوری دی گئی۔ این سی او سی کیلئے حکومتی خودمختار گارنٹی کی منظوری بھی دی گئی