غلط پارک: شہزادہ فلپ کی سکیورٹی کی گاڑی کا چالان
ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی سکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کو ہسپتال کے باہر غلط پارک کرنے پر چالان کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ ہو یا شہزادہ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے، برطانیہ کے ٹریفک وارڈن نے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کردی۔99 برس کے شہزادہ فلپ کے محافظ نے لندن کے کنگ ایڈورڈ ہسپتال کے باہر ڈبل یلیو لائنز پر گاڑی کھڑی کردی تھی جس پر ٹریفک وارڈن نے اسے چالان کی پرچی تھما دی۔